رائیونڈ قصور روڈ خستہ حالی کا شکار،شہری شدید مشکلات کا شکار

  رائیونڈ قصور روڈ خستہ حالی کا شکار،شہری شدید مشکلات کا شکار

  

راجہ جنگ (نامہ نگار)رائیونڈ قصور روڈ خستہ حالی کا شکار، حادثات معمول، قیمتی جانوں کے ضیا نے علاقہ مکینوں کو ذہنی مریض بنا دیا، شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب سے سی ایم پیکیج برائے بحالی روڈز میں شامل کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ قصور روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جگہ جگہ گہرے گھڈے پڑ چکے ہیں۔حویلی ملکا نوالی، راجہ جنگ اڈے میں کئی کئی فٹ گہرے گھڑے بن گئے ہیں جو معمولی سے بارش ہونے پر تالاب کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے۔

 راؤ خانوالہ اور اڈا جبو میل پر پی سی سی کرنے کا عمل بھی تعطلی کا شکا رہے جس سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکاہے۔تنگ سڑک اور ٹریفک کا حجم زیادہ ہونے کے باعث آئے روز حادثا ت معمول بن گئے ہیں۔سال ہا سال سے راجہ جنگ قصور روڈ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب کا  صوبے کی سڑکو ں کی بحالی کا خصوصی پروگرام شروع کرنے کے فیصلے کو  خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ راجہ جنگ قصور روڈ کو بھی اس پیکیج میں شامل کرکے عوام کا سالوں پرانا مطالبہ پورا کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -