انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب
لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداران کے اعزازمیں پنجاب کے صوبائی سینئر نائب صدر مہرمحمدسلیم نے پروقار عیدملن پارٹی کااہتمام کیا،تاہم تقریب بعدازاں اہم اجلاس کی صورت اختیار کرگئی۔اس دوران مہر محمد سلیم کو متفقہ طورپرمرکزی سیکرٹری مالیات منتخب کرلیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے آئندہ چندروزمیں اسرائیلی بربریت کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے کافیصلہ کیا۔اجلاس میں مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ، مرکزی سینئر نائب صدور تنویرا حمدخان،سلمان پرویز،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں شہزادحسن وٹو ایڈووکیٹ،مرکزی چیف آرگنائزر اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدور ملک شکیل اعوان ناصرعباس چوہان ایڈووکیٹ، ممتاز حیدر اعوان،محمدشاہدمحمود،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،مرکزی سیکرٹری مالیات مہر محمد سلیم، صدر پنجاب محمدیونس ملک، صدر شیخوپورہ عمران حیدر،پروفیسر عارف انجم اور ڈاکٹر رفیق شریک ہوئے۔ اجلاس میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کیخلاف اسرائیلی و بھارتی جارحیت اوربربریت پرشدیدغم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے ایک قراردادپیش کی گئی جس کی روسے دونوں انتہاپسند ملکوں کے جنگی جنون اورجنگی جرائم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں ٹرائل پرزوردیا گیا،قراردادمتفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔
۔اجلاس میں دنیا کے متعدد ملکوں میں مقیم مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کے ضمن میں اقوام متحدہ سمیت عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی اوربے حسی پرگہری تشویش کااظہار کیا گیا۔مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدمست اورشدت پسنداسرائیل اپنے زیرقبضہ فلسطینی اراضی فوری خالی جبکہ بھارت جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بحال،ان کاحق آزادی تسلیم اورکشمیری اسیران کورہا کرے۔اقوام متحدہ غزہ سمیت فلسطینی شہروں میں امن فوج کی تعیناتی یقینی بنائے۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں جنونی ہندوؤں نے گائے کی سمگلنگ کے شبہ میں مسلم نوجوان کابہیمانہ قتل کردیا جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے انتہاپسندہندوؤں کو بیگناہ مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے شدت پسند مودی کاآشیرباد حاصل ہے