پرویزالٰہی کا ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے انکے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(آئی ا ین پی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے انکی رہائش گاہ میں ملاقات کی ہے۔چوہدری پرویزالہی نے دوست مزاری سے انکے سسر سردار نعیم خان مزاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور عرفان نذیر بھی موجود تھے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے دوست مزاری کے سسر سردار نعیم خان مزاری کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
پرویز الہٰی تعزیت