افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکہ، خواتین بچوں سمیت 11افراد جاں بحق

افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکہ، خواتین بچوں سمیت 11افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کابل(آئی ا ین پی،شِنہوا)) افغان صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے جب کہ آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ گورنر بدغیس کے مطابق جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ حملہ طالبان کی کارروائی ہے تاہم طالبان سمیت ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے ملک بھر میں بم دھماکوں اور پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اب تک متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب افغان قومی پولیس (اے این پی)نے گزشتہ 48 دنوں کے دوران دارالحکومت کابل میں 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔دارالحکومت کی پولیس نے اتوار کو ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ گرفتار افراد شہر میں قتل کے مقدمات، مسلح ڈکیتیوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، منشیات کی فروخت، کار چوری اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان قومی پولیس نے سات ہینڈ گنز ضبط کی ہیں اور یہ کارروائیاں کابل میں اعلیٰ سطح کی سیکورٹی اور حفاظتی اقدامات کا ایک حصہ ہیں۔
بم دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -