معاشی ترقی کے معاملے پر مخالفین میں نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہیں: چودھری سرور

معاشی ترقی کے معاملے پر مخالفین میں نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہیں: چودھری ...

  

 لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے وفاقی اور صوبائی بجٹ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نہیں دونوں بجٹ آسانی سے منظور ہوجائیں گے‘تحر یک انصاف کا ہر رکن قومی وصوبائی اسمبلی وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کیساتھ کھڑا ہے‘معاشی ترقی کے معاملے پر سیاسی مخالفین میں نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہیں مگر آئی ایم ایف سمیت تمام عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی اور گروتھ میں اضافے کا اعتراف کر رہے ہیں۔اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں پہلے بھی حکومت کیخلاف جلسے جلوس کر چکی ہیں اور اب بھی اگر وہ سڑکوں پر آنا چاہتی ہیں تو انکی مر ضی ہے، اپوزیشن خود تفر یق کا شکار ہوچکی ہے ہمیں اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطر ہ نہیں، بہتر ہوگا اپوزیشن سڑکوں پر آکر احتجاج کی بجائے پار لیمنٹ کے اندراپنا مثبت کردار ادا کر ے اور عام انتخابات 2023کا انتظار کر ے پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جو بھی فیصلہ کر یں گے وہ سب تسلیم کر یں گے۔تر ین گروپ کے متعلق سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تر ین گروپ کے تمام اراکین اسمبلی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں اور عمران خان ہی انکے قائد ہیں۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے واضح اور دوٹوک موقف دیدیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارت سے تعلقات کی بحالی کشمیریوں کے خون سے غداری ہو گی۔

چوہدری سرور 

مزید :

صفحہ آخر -