رواں سال اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم کل برآمدات سے زیادہ ہونگی: حماد اظہر

رواں سال اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم کل برآمدات سے زیادہ ہونگی: ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم ملک کی کْل برآمدات سے زیادہ ہوں گی۔اپنی ٹوئٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کی اکثر قیادت، کاروبار اور اولاد سمندر پار ہے پھر بھی انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیخلاف عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے۔انہوں نے کہا سمندر پار پاکستا نی وطن کا اثاثہ ہیں، اس سال سمندر پار پاکستانیوں کی گھر بھیجی گئی رقوم پاکستان کی کْل برامدات سے زیادہ ہوں گی۔

حماد اظہر

مزید :

صفحہ آخر -