سوئی ناردرن کا گھریلو کنکشن کیلئے 4 سال انتظار کا عندیہ

سوئی ناردرن کا گھریلو کنکشن کیلئے 4 سال انتظار کا عندیہ

  

لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کنکشن کے حصول کیلئے گھریلو صارفین کو چار سال انتظار کرنے کا عندیہ دیدیا گیا جس سے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی میں کنکشن حصول کیلئے ہزاروں صارفین نے درخواستیں دے رکھی ہیں اور گیس کمپنی کی جانب سے مزید اڑھائی لاکھ صارفین کو کنکشن دینے کے اعلان کے بعد مزید درخواستیں تیزی سے جمع ہونا شروع ہو گئی ہیں جس پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو کنکشن کے حصول کے لئے چار سال انتظار کرنے کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈی علی جے ہمدانی کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے چار سے پانچ لاکھ سے زیادہ کنکشن لگانا ممکن نہیں ہے اس لئے کنکشن کے حصول کے لئے لاہور کے اڑھائی لاکھ سے زائد صارفین کو کئی سال تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب کئی سال کے انتظار کا عندیہ ملنے پر صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

سوئی گیس

مزید :

صفحہ آخر -