ملک کا انتظامی ڈھانچہ مکمل تباہ، عمران خان نے پاکستان کو کرپشن زدہ بنا دیا: احسن اقبال 

ملک کا انتظامی ڈھانچہ مکمل تباہ، عمران خان نے پاکستان کو کرپشن زدہ بنا دیا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 نارووال(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو کرپشن ستان بنا دیا ہے،خود عمران خان بھی لوٹ رہا ہے اور سرکاری انتظامیہ کو بھی کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے کہ تم بھی دونوں ہاتھوں سے اپنی جیبیں بھرو،پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ دیمک کی طرح مکمل تباہ ہوگیا ہے،لوگ شہباز شریف کی حکومت کو یاد کرکے دہائیاں دے رہے ہیں،جہاں میرٹ کے اوپربھرتی ہوا کرتی تھیں آج وزیر اعلی ہاؤس سے لیکر پٹوار خانے تک رشوت کا بازار گرم ہے،چیف جسٹس سپریم کورٹ کا فرض ہے کہ جیسے یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کی حکم عدولی میں برطرف کیا گیا تھا،اسی طرح وزیر اعظم عمران خان اور عثمان بزدار کو سپریم کورٹ کے لوکل گورنمنٹ بحالی کے فیصلے کی حکم عدولی میں برطرف کیا جائے۔ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پانچ ارب روپے سے زائد بجٹ سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کی ہے جس کا مقصد قوم کے اندر فی گوٹ فیکٹر پیدا کرنا ہے حکومت تین سال بعد بھی رو رہی ہے کہ پچھلی حکومتوں یہ کر دیا وہ کر دیا تین سال بعد بھی ان کو پتہ نہیں کہ معاشی پالسیاں کیسے چلتی ہیں اور کیسے بنتی ہیں چار وزیر خزانہ بدلے جا چکے ہیں اور الزام اب بھی اپوزیشن یا پچھلی حکومتوں کو دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک حکومت کے ترجمان صبح سویرے ٹی وی چینل پر کہہ رہے تھے کہ مسلم لیگ (ن) نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے اس لئے آج ہم مشکلات کا شکار ہیں،مسلم لیگ (ن) اس حکومت کے ساتھ کسی چینل کے اوپر لائیو ڈیبیٹ کیلئے تیار ہے کہ ثابت کرے یہ حکومت کہ ہمارے بجلی کے منصوبے تھے یا سستے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی آج یہ حالت ہوگئی ہے کہ افغانستان جیسے ملک کا سکیورٹی ایڈوائزر پاکستان کو غلیظ اور فحش گالیاں دے رہا ہے کیا یہ ہے کامیاب خارجہ پالیسی؟کہ افغانستان جیسے ملک کا سکیورٹی ایڈوائزرسے پاکستان کیلئے غلیظ اور گھٹیا درجے جیسے الفاظ سنیں یہ ہے آپ کی کامیاب خارجہ پالیسی کہ بھارت کشمیر کا اچک کر لے جائے،کیا آپ کچھ کرنے کے قابل نہیں ہیں قومی اسمبلی آپ کو کہتی ہے کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس کشمیر پر بلائیں دو سال کا عرصہ گذر گیا آپ اسلامی سربراہی کانفرنس تود ور کی بات ہے اسلامی ممالک کے کلرکوں کی کانفرنس بھی نہیں بلا سکے کیا یہ آپ کی کشمیر کے ساتھ ہمدردی اور کامیاب خارجہ پالیسی ہے؟اسرائیل نے اگر فلسطین پر ظلم کیا تو دنیا اس کی طرف متوجہ ہوئی چونکہ فلسطین میں انفارمیشن بلیک آؤٹ نہیں تھا آج کشمیر میں انفارمیشن بلیک آؤٹ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ اسی طرح کی سازش ہے جسطرح کی مشرقی پاکستان کے ساتھ سازش کی گئی تھی آج پاکستان کے سب بڑے صوبے پنجاب کو اس کے حق سے محروم کیا جارہا ہے اس کے حصے کے فنڈ نہیں دئیے جارہے اس کے اوپر ایک ریمورٹ کنٹرول حکومت مسلط کی گئی ہے جو اس کی ترقی کا بیڑا غرق کر رہی ہے۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -