پی ڈی ایم میں دراڑوں کی ذمہ دار پیپلزپارٹی نہیں،نیر بخاری

  پی ڈی ایم میں دراڑوں کی ذمہ دار پیپلزپارٹی نہیں،نیر بخاری

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری  نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں دراڑوں کی ذمہ دار پیپلزپارٹی نہیں،مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کا رویہ پی ڈی ایم میں دراڑوں کا باعث بنا،پیپلزپارٹی آج بھی اے پی سی میں طے کئے گئے نکات  پر قائم ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں  پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری  نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان تو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کے بعد حلف نہ لینے کا مشورہ دیتے رہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہی پارلیمنٹ کا فورم نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا اور آج اسکا مثبت نتیجہ سب کے سامنے ہے، مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان مایوسی کا شکار ہیں، پیپلزپارٹی نے بجٹ کو ناکام بنانے کے لئے شہباز شریف کو بھرپور سپورٹ کی پیشکش کی ہے،بطور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ذمہ داری ہے کہ وہ بجٹ کو ناکام بنانے کے لئے حکمت عملی بنائے۔

نیربخاری

مزید :

صفحہ آخر -