برکینا فاسو میں مسلح افراد کے گاؤں   پر حملہ میں ہلاکتوں کی تعداد 138ہو گئی، 40 زخمی

    برکینا فاسو میں مسلح افراد کے گاؤں   پر حملہ میں ہلاکتوں کی تعداد 138ہو ...

  

اوگادوگو(آئی این پی) افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد کے گاوں پر حملے میں بچوں سمیت 138 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  برکینا فاسو میں نائجر کی سرحد کے قریب گاوں پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں 138 افراد ہلاک ہو گئے، مسلح افراد نے متعدد گھروں اور مارکیٹ کو بھی آگ لگا دی۔ حملے میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ہلاکتیں تعداد

مزید :

صفحہ آخر -