حلقہ این اے 265 سے متعلق الیکشن ٹربیونل فیصلہ کیخلاف دائراپیل کی سماعت 9 جون کو ہوگی
کوئٹہ(این این آئی) سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پردائر درخواست کی سماعت 9 جون کو ہوگی۔سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کریگا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس مظہر عالم خان میانخیل پر مشتمل تین رکنی بینچ 9 جون کو قومی اسمبلی کے کوئٹہ کے حلقے این اے 265 پر انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کریگا سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کے وکلاء کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
اپیل سماعت