ملک بھر میں آج سے 5روز ہ پولیو مہم کا آغاز، 3کروڑ، 30لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

ملک بھر میں آج سے 5روز ہ پولیو مہم کا آغاز، 3کروڑ، 30لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے ...

  

 اسلام آباد، کوئٹہ(این این آئی)ملک بھر میں آج سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آ غاز ہورہا ہے۔پولیو پروگرام اعلامیہ کے مطابق پانچ سال تک کے تین کروڑ، تیس لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین دی جائے گی، پولیو مہم 124 اضلاع میں ہوگی۔ دولاکھ 23 ہزار فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لیں گے، مہم میں بلوچستان کے 33، خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع شامل ہیں،مہم میں میں پنجاب کے 20, سندھ کے 30 اضلاع شامل ہیں۔ پولیو پروگرام کے مطابق مہم اسلام آباد اورآزادجموں و کشمیرکے دو اضلاع میں بھی ہوگی۔ پولیو پروگرام کے مطابق فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائی جائے گی،مہم سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ویکسین پلانا لازمی ہیں۔ دریں اثناء کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی۔ مہم کے دوران24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 پولیو مہم

مزید :

صفحہ آخر -