چین، بیروز گاری سے تنگ چاقو بردار نوجوان کاراہگیر وں پر حملہ، 6ہلاک، 14زخمی
بیجنگ(این این آئی)چین کے ایک بازار میں چاقو بردار نوجوان نے راہگیروں پر پہ در پہ وار کرکے 6 کو ہلاک اور 14 زخمی کو کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے انہوئی کے شہر انقنگ میں 25 سالہ نوجوان نے ایک بازار میں خریداروں اور راہگیروں پر چاقو کے وار کیے۔ چاقو بردار نوجوان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔پولیس نے تعاقب کے بعد 25 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پولیس کا کہنا تھا حملہ آور نوجوان نے بیروزگاری سے پریشان ہوکر غصے میں آکر شہریوں پر حملے کئے۔
چین ہلاک
