پنجاب میں کپاس کی بوائی کا 90 فیصدہدف حاصل کر لیا،جمشید اقبال چیمہ
لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ آئندہ سال زرعی معیشت کا سال ہوگا، پنجاب میں کپاس کی بوائی کا تقریباً 90 فیصد اور سندھ میں 80 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے، کپاس کی صورتحال بہتر ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں پیداوار کہیں زیادہ ہوگی۔ اس سال اب تک کی جانے والی بوائی کی بنیاد پر کپاس کی تقریباً 9 ملین گانٹھوں کی پیداوار متوقع ہے۔ حکومت اس پر کام کر رہی ہے، کاٹن کی فصل کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ ملکی تاریخ میں گنا، مکئی اور گندم کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی، ملکی تاریخ میں گنے کی فصل دوسری بڑی پیداوار ہے، زرعی معیشت میں 1100 ارب روپے منتقل ہوئے جس سے کسان کی آمدن میں تاریخی اضافہ ہوا، لائیو اسٹاک کی مد میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری لا رہے ہیں۔
جمشید اقبال چیمہ