نام نہاد تجربہ کار جماعتوں کومستحکم ہوتی ملکی معیشت ہضم نہیں ہورہی، چوہان

نام نہاد تجربہ کار جماعتوں کومستحکم ہوتی ملکی معیشت ہضم نہیں ہورہی، چوہان

  

لاہور(ا ین این آئی) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے ملک کو تقریبا دیوالیہ چھوڑ کر جانیوالوں کی امیدوں کے برعکس پاکستانی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہے۔ صوبائی وزیر نے ملکی معیشت سے متعلق اپوزیشن کے بیانیہ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہاکہ  شریف خاندان اور ان کے حواریوں پر مشتمل ن لیگی حکومت ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی تھی جسکا ثبوت 2018 میں کرنٹ اکا ؤنٹ خسارے کا 20 ارب ڈالر پر ہونا تھا۔ آج پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 800 ملین ڈالر سرپلس میں ہے۔ عشروں سے ملکی سیا ست سے جونکوں کی پرح چمٹی نام نہاد ”تجربہ کار  “جماعتوں نے بجلی کے 30 فیصد مہنگے معاہدے کیے جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 20 روپے فی یونٹ کا معاہدہ 6 روپے میں کیا اور پرانے معاہدے دوبارہ کر کے قومی خزانے کو 800 ارب کے نقصان سے بچایا۔ معیشت کو اس کے گھنٹوں پر لا کر چھوڑنے والوں کی توقعات کے برعکس آج جب حکومت معاشی محاذ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے تو ان سے ہضم نہیں ہو رہا۔

چوہان

مزید :

صفحہ آخر -