سلیکٹڈ حکومت اپنا 5 سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لاسکی،رانا ثناء اللہ 

سلیکٹڈ حکومت اپنا 5 سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لاسکی،رانا ثناء اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (آئی این پی)صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت اپنا 5 سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لاسکی ملک میں بدترین اقتصادی بحرا نوں کا شکار ہے مہنگا ئی عروج پر ہے معیشت میں اصل مسئلہ مہنگا ئی ہے 3سالوں میں مہنگا ئی کی سطح60فیصد بڑھی پیپلز پارٹی لچک کا مظاہرہ کرکے پی ڈی ایم اے میں شامل ہو سکتی  ہے  نواز شریف شہباز شریف اور مر یم نواز ایک پیج پر ہیں نواز شریف شہباز شریف کو سپورٹ کر یں گے، بلاول بھٹو کو ہدف تنقید نہیں بناسکتا ہمارا ہدف پیپلز پارٹی نہیں پی ٹی آئی حکومت ہے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سخت شرائط پرآئی ایم ایف سے معاہد ے کر کے ایٹمی پاور پاکستان کی خوداری داو پر لگائی، انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت تار یخ کے بدترین اقتصادی بحرانوں سے گزر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹونواز شریف کو علاج کیلئے ملک سے با ہر بھیجنے کے حامی تھے جیل میں ملاقات کیلئے بھی گئے تھے اب کہہ رہے ہیں رایونڈ کے وزیراعظم کو ریلف دیکر با ہر بھیجا موجودہ حکومت کیخلاف تحریک میں شامل کسی بھی سیا سی جماعت کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چا ہیے۔
رانا ثناء اللہ 

مزید :

صفحہ آخر -