سمگلنگ کیلئے منشیات سے بھرے 82کیپسول نگلنے والی خاتون پکڑی گئی

سمگلنگ کیلئے منشیات سے بھرے 82کیپسول نگلنے والی خاتون پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) سمگلنگ کیلئے 82 منشیات کے کیپسول نگلنے والی خاتون ایئرپورٹ پر پکڑی گئی، خاتون کو منشیات سے بھرے کیپسول لے جانے کے الزام میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی ایک غیرملکی خاتون کو اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر منشیات سے بھرے کیپسول پیٹ میں چھپا کر لے جانے پر گرفتار کیا گیا، حکام نے نائیجیریا کی مسافر کو قطر سے پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔کسٹم ذرائع نے بتایا خاتون نے 82 کوکین سے بھرے کیپسول نگلنے کا اعتراف کیا، خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد منشیات سے بھرے کیپسول برآمد کروائے گئے، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے خاتون کو انسداد منشیات فورس کے حوالے کردیا گیا۔
خاتون سمگلر

مزید :

صفحہ آخر -