12سو ارب کی رقم پر آڈٹ رپورٹ پبلک ہونے سے روکی جا رہی ہے: مریم اور نگزیب

12سو ارب کی رقم پر آڈٹ رپورٹ پبلک ہونے سے روکی جا رہی ہے: مریم اور نگزیب

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب پہلے عوام کی روٹی، پھر چینی اور اب کورونا فنڈ میں 1200 ارب روپے بھی کھا لئے،کورونا فنڈ میں چوری اور کرپشن ی وجہ سے کورونا ویکسین نہیں منگوائی جا سکی اور لوگ جان سے گئے،عمران صاحب بڑی کامیابی سے آٹا، چینی دوائی، ایل این جی اور رنگ روڈ کی طرح ڈاکہ ڈالا گیا اب کمیشن بنانے کا وقت ہے،عمران صاحب آڈیٹر جنرل پاکستان 1200 ارب کے کورونا ریلیف پیکج میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ پبلک کریں اسے روکا جارہا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عوام کو کورونا ویکسین کیسے ملتی، بروقت بکنگ کیسے ہوتی؟کیونکہ 1200 ارب میں تو ”سہولت کاری“ جاری تھی،ورلڈبینک، عالمی مالیاتی فنڈ، ایشیائی بینک، یورپ سے ملنے والے اربوں روپے کہاں گئے؟،عمران صاحب ساری دنیا سے مانگ کر بھی آپ نے قوم کو کچھ نہیں دیا؟ یہ پیسہ کہاں گیا؟ کس پر خرچ ہوا؟۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -