پنجاب بھر کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں یکساں گریڈنگ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ
لاہور(آئی این پی) لاہور سمیت صوبے بھر کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں یکساں گریڈنگ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا گیا، یکساں گریڈنگ سسٹم کے نفاذ سے یونیورسٹیوں کے طلبہ کی ڈگریوں کے مساویت کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں یکساں گریڈنگ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں یونیورسٹیوں میں سمسٹر سسٹم کے گریڈنگ سسٹم کو یکساں کرنے کیلئے ورکنگ پیپر بھی تیار کرلیا گیا، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سرکاری یونیورسٹیوں میں گریڈنگ سسٹم کا نفاذ کرے گی، ایگزامینیشن سسٹم کو آٹو میشن پر منتقل کرنے کیلئے خصوصی سسٹم تشکیل دیا جائے گا جبکہ طلبہ کے پرچوں کی چیکنگ کے نظام میں بھی بہتری لائی جائیگی، یکساں گریڈنگ سسٹم تشکیل دینے سے طلبہ کو جاری ہونیوالی ڈگریوں میں مساویت ہوگی۔
یکساں گریڈنگ سسٹم