ہارڈشپ کیس،صدرمملکت کی  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو فیصلہ طالبہ کے حق میں کرنیکی ہدایت

ہارڈشپ کیس،صدرمملکت کی  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو فیصلہ طالبہ کے حق میں ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرکو ہارڈشپ کیس کافیصلہ ایک طالبہ کے حق میں کرنے کی ہدایت کی ہے جنہیں یونیورسٹی انتظامیہ کی بدانتظامی کی وجہ سے ایم ایڈ کی ڈگری جاری کرنے سے انکارکردیا گیاتھا۔صدرمملکت نے اس ضمن میں وفاق محتسب کی فائنڈنگز کو بھی معطل کردیا ہے جس میں وفاقی محتسب نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلہ کاحوالہ دیتے ہوئے قراردیاتھا کہ عدالتوں کوتعلیمی اداروں کے پالیسی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے،شکایت کنندہ مس آسیہ سعیدملک نے وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف صدرپاکستان کے پاس اپیل دائرکی تھی۔ صدرمملکت،جو یونیورسٹی کے وائس چانسلربھی ہے، نے اس کیس کو منفردقراردیا ہے جس میں یونیورسٹی کے حکام نے اپنی بدانتظامی پرقابوپانے کی بجائے طالبہ کونشانہ بنایا۔

صدر ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -