5ماہ میں مارگلہ پہاڑیوں پر آتشزدگی کے 32 واقعات  171 ایکڑ سے زائد اراضی متاثر 

  5ماہ میں مارگلہ پہاڑیوں پر آتشزدگی کے 32 واقعات  171 ایکڑ سے زائد اراضی ...

  

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام  آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے سے متعلق وائلڈ لائف اسلام آباد نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔  رپورٹ کے مطابق پانچ  ماہ میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کے 32 واقعات پیش آئے ہیں جس سے 171 ایکڑ سے زائد کی اراضی متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے پائن، املتاس اور کچنار کے درخت بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ آگ لگنے سے پیرسوہاوا، نریاس ویلی، ٹریل فائیو، تلہاڑ ویلی اور سیدپور کیجنگلات متاثر ہوئے ہیں۔

مارگلہ پہاڑیاں 

مزید :

صفحہ آخر -