دادو میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، 3بچے جاں بحق، بچی زخمی 

      دادو میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، 3بچے جاں بحق، بچی زخمی 

  

  دادو  (آئی ا ین پی) دادو میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، جبکہ بچی زخمی ہوگئی۔ امدادی ٹیموں کے مطابق آندھی اور طوفانی ہواوں سے دادو میں میہڑ بائی پاس کے قریب واقع گھر کی چھت کا بیرونی حصہ گر گیا جس کے ملبے تلے دب کر3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ تینوں بچوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جبکہ زخمی بچی کو فوری طبی امدا د کیلئے چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ سندھ کے دیگر علاقوں میں آندھی اور طوفانی ہواوں سے متعدد درخت اور بجلی کے پول بھی گرگئے، جبکہ شہروں میں مٹی کے طوفان اور بارش کے بعد بجلی اور مواصلاتی نظام کی بحالی کا کام جاری ہے۔ سیپکو ذرائع کے مطابق نوشہرو فیروز میں بجلی کی بحالی میں 10 گھنٹے سے زائد کا وقت لگا ہے۔

چھت گرگئی

مزید :

صفحہ آخر -