پنجاب میں کورونا شرح 2فیصد، ایس او پیز پر عملدرآمد سے مزید کمی ممکن: یاسمین راشد

  پنجاب میں کورونا شرح 2فیصد، ایس او پیز پر عملدرآمد سے مزید کمی ممکن: یاسمین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(آئی این پی) وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کی شرح 2 فیصد کے قریب ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا شرح میں مزید کمی آ سکتی ہے،صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور برقرار ہے، پارکس اور مزارات کھول دیئے، انڈور شادیوں پر پابندی ختم نہیں ہوئی، ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن اور رات آٹھ بجے کے بعد تجارتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے،  انہوں نے کہا کہ پنجاب بھرمیں 403 کیسز مثبت آئے ہیں۔ صوبے بھر میں کورونا  سے 49 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ لاہور میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب میں پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا ابھی گیا نہیں، بلکہ اس میں کمی آئی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد سے کورونا کی شرح میں مزید کمی آسکتی ہے۔ ویکسین کا کوئی نقصان نہیں، ہم سب نے لگوائی ہے۔ ویکسین سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں۔ کوئی نقصان ہوتا تو دنیا بھر میں ویکسین کیوں لگائی جاتی؟۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں۔ ویکسین کی کوئی کمی نہیں، ہمارے پاس 18 لاکھ خوراکوں کا سٹاک موجود ہے۔ مزید 30 لاکھ خوراکیں آئندہ چند دنوں میں آرہی ہیں۔ساری دنیا میں ویکسین لگ رہی ہے، اس کا کوئی نقصان نہیں، پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا۔
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -