بجٹ عوام دوست ہو گا، تنخوا ہ دار طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیا جائیگا: فرخ حبیب

بجٹ عوام دوست ہو گا، تنخوا ہ دار طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیا جائیگا: فرخ حبیب

  

 فیصل آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان فوڈ سکیورٹی پر کام کر رہے ہیں، دنیا میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،اپوزیشن جھوٹ بول رہی ہے عوام کو سچ بتائے (ن) لیگ والے سرکلر ڈیبٹ کا مسئلہ پیدا کر کے گئے پچھلے ماہ حکومت نے آٹھ ارب کا بوجھ برداشت کیا۔ن لیگ نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے، 2023ء میں آئی پی پیز کو 1400 ارب ادا کرنے ہیں۔ آئی آئی پی پیز سے مذاکرات کر کے 770 ارب روپے بچائے ہیں،مہنگے منصوبوں سے بجلی بنے یا نہ بنے، ادائیگی کرنا تھی۔ فیصل آباد میں میڈ یا کانفرنس کر تے ہو ئے انہوں نے کہا شہباز شریف بتائیں کس مفاد کے تحت مہنگے ترین معاہدے کئے،ن لیگ ملک کی معیشت کو تباہی کے دھانے پر چھوڑ کر گئی، بلاول ہمیں لیکچر دینے کی بجا ئے کراچی کی سڑکوں پر نکلیں،پرچی چیئرمین کو مشیر پرچی پرجو لکھ کر دیتے ہیں وہ بول دیتے ہیں، بلاول بڑے ہو جائیں خود بھی پڑھیں اور سمجھیں۔وزیر اعظم نے بوجھ برداشت کیا پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی،پاکستان خوردنی تیل درآمد کرتا ہے خوردنی تیل کی قیمت میں عالمی سطح پر 77 فیصد اضافہ ہوا، اپوزیشن کیوں جھوٹ بول رہی ہے عوام کو سچ بتائے، خوردنی تیل مہنگا ہونے کے اثرات مقامی طور پر ہو رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جن کا لوٹا پیسہ باہر ہے مایوسی پھیلانے کی بجائے سچ بولیں کاشتکاروں کو 1100 ارب روپے اضافی ملا ہے، پاکستانیوں کو صرف بجلی نہیں بلکہ سستی بجلی چاہئے،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا یا جا ئے گا،بجٹ عوام دوست ہو گا۔

فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -