پشاور،جعلی فنگر پرنٹس سے بے نامی بینک اکاونٹس ڈیل کرنیوالا گروہ گرفتار
پشاور(آئی ا ین پی) پشاور سے جعلی فنگر پرنٹس سے بے نامی بنک اکاونٹس ڈیل کرنے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بے نامی اکانٹس سے اغوا برائے تاوان کی ادائیگی بھی کی جاتی تھی۔ ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے چار رکنی گروہ کے چاروں ملزمان اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور معروف ملکی موبائل کمپنی کے فرنچائز میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ ملزمان جعلی فنگر پرنٹس سے بے نامی بنک اکاونٹس ڈیل کرتے تھے۔ ملزمان غلط طریقے سے حاصل سمز کے ذریعے بھتہ وصولی کے کالز بھی کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی 346ایکٹو سمزاور ربڑ سے بنے 88 عدد جعلی فنگرزبرآمدکر لئے گئے ہیں۔ بے نامی اکانٹس سے اغوا برائے تاوان کی ادائیگی بھی کی جاتی تھی۔ ملزمان ایزی پیسہ اور موبی کیش کے ذریعے بھی رقم کی لین دین کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دس مشکوک بینک اکاونٹس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اسٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم کر لیا گیا ہے۔
گروہ گرفتار