بد عنوان عناصر او ر مافیاز کیخلاف جدوجہد جاری ہے گی: شاہ محمود قریشی 

  بد عنوان عناصر او ر مافیاز کیخلاف جدوجہد جاری ہے گی: شاہ محمود قریشی 

  

  ملتان (آئی این پی)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر اور مافیاز کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی، تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرے گی، آئندہ انتخابات  میں بھی تحریک انصاف اپنے ٹھوس اقدامات کے باعث اقتدارمیں آئے گی،عوام کرپشن، بدعنوانی  اور مافیاز سے تنگ تھے، وزیر اعظم نے کرپشن اور مافیاز  کے خلاف اعلان جنگ کیا۔اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان کی عوام نے تحریک انصاف پراعتماد کااظہار کیا ہے،ملتان کے ووٹرزنے وزیراعظم پراعتمادکااظہارکیا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے سیاست میں کسی چیز کی لالچ نہیں ہے، 36سال سے مسلسل سیاست کرنا آسان کام نہیں ہے،تحریک انصاف کی بنیاد عمران خان نے ڈالی ہے،وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عوام کی فلاح کے لئے کام کررہے ہیں، عمران خان نے سیاست میں تبدیلی کے لئے تحریک انصاف بنائی،  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کرپشن، بدعنوانی  اور مافیاز سے تنگ تھے، وزیر اعظم نے کرپشن اور مافیاز  کے خلاف اعلان جنگ کیا، بدعنوان عناصر اور مافیاز کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی، تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرے گی، آئندہ انتخابات  میں بھی تحریک انصاف اپنے ٹھوس اقدامات کے باعث اقتدارمیں آئے گی۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -