عمران خان مقدر کے سکندر، نکھٹو، بیکار اپوزیشن کی جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے: شیخ رشید

  عمران خان مقدر کے سکندر، نکھٹو، بیکار اپوزیشن کی جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد، میرانشاہ  (نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف گولی دے گئے جس پر وزیر اعظم کو بھی دکھ ہے، عمران خان کے خلاف کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا، نکھٹو،بیکار قسم کی اپوزیشن ہے، وزیر اعظم مقدر کا سکندر ہے،اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، 15 روز کی مدت گزر گئی، ای سی ایل سے متعلق شہباز شریف کی کوئی درخواست نہیں ملی، جہانگیر ترین کے پورے ووٹ بجٹ کی منظوری میں عمران خان کو پڑیں گے،عمران خان کی حکومت میں مزدوروں کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں ویکسی نیشن کی صورتحال بہتر ہے اور لوگوں میں اب اس کا رجحان پیدا ہورہا ہے۔دوسری جانب سکاوٹس ٹرینگ اکیڈمی میر علی،شمالی وزیرستان میں ایف سی کے پی(ساؤتھ)کے 29 ویں ریکروٹس کورس کی سالانہ پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن میں فرنٹریر کور (ساؤتھ) کا کردار انتہائی اہم ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک افواج نے لازوال قربانیاں دی ہیں،جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
شیخ رشید 

مزید :

صفحہ اول -