امیر ممالک عدم مساوا ت، ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ جاری رکھیں: امریکہ 

  امیر ممالک عدم مساوا ت، ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ جاری رکھیں: امریکہ 

  

 واشنگٹن (اظہرزمان، بیورو چیف) امریکہ نے امیر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ عدم مساوات اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں۔ یہ پالیسی بیان امریکی خاتون وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے جی سیون ممالک لندن میں وزارتی کانفرنس کے اختتام پر ایک نیوز کانفرنس کے دوران دیا۔ واشنگٹن میں وزارت خزانہ کے محکمے نے اس کی جو تفصیلات جاری کی ہیں ان کے مطابق انہوں نے جی سیون میں شریک ممالک کو شورہ دیا کہ ”کووڈ19-“ کے سنگین بحران کے دوران انہوں نے اخراجات میں جو اضافہ کیا تھا وہ سلسلہ وباء کے ختم ہونے کے باوجود جاری رکھا جائے تاکہ ان کی معیشتیں بدستور مضبوط رہیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ رواں سال امریکہ میں افراط زر کا بحران پیدا ہوسکتا ہے لیکن یہ عارضی ہوگا اور جلد گزر جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بائیڈن انتظامیہ نے ساٹھ کھرب ڈالر کے بجٹ کی تجاویز کانگریس میں پیش کی تھیں جن پر مخالفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ   اس سے افراط زر کا بحران پیدا وہگا جس کے جواب میں امریکی وزیرخزانہ نے کہا کہ یہ عارضی ثابت ہوگا۔ جینٹ ییلن نے بڑیے تجارتی اداروں پر عالمی ٹیکس کی کم از کم شرح پندرہ فیصد تک بڑھانے کے سمجھوتے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹیکسوں کے نظام کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اسے جی سیون کا تاریخی کارنامہ قرار دیا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت امریکی حکومت اپنی کمپنیوں کی بیرونی آمدن پر کم از کم اکیس فیصد ٹیکس وصول کرتی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ

مزید :

صفحہ اول -