عمران کا سونامی معاشرے کو بے رحمی سے نگل رہا ہے، حمزہ شہباز

  عمران کا سونامی معاشرے کو بے رحمی سے نگل رہا ہے، حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ یہ ہے وہ اصل سونامی جس کی عمران خان بات کرتا تھا جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ آج تک ایک پائی کی کرپشن بھی مجھ پر ثابت نہیں ہوئی۔ حکمران جیسا کریں گے ویسا ہی بھریں گے۔ سیاسی انتقام کی وجہ سے ملک تباہی کا شکار ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ضلعی سیکرٹری اطلاعات سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہی سونامی ہے جسکا عمران خان ذکر کرتا تھا جس نے آج نالائق اور نا اہل حکمرانوں نے پاکستان کے ہر گھر کو غربت اور بے روزگاری میں ڈبو دیا ہے۔بیروزگاری کے اس دور میں لوگوں کو نوکری سے فارغ کرنا ظلم ہے۔حمزہ شہباز شریف نے حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سونامی معاشرے کو بے رحمی سے نگل رہا ہے، مافیاز کے پیٹ بھرنے والی حکومت نے پانچ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے دھکیل دئیے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ 2013 سے 2018 میں غربت میں کمی کی مسلم لیگ (ن) کی پانچ سال کی محنت 3 سال میں ضائع کردی گئی اور مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں 2 کروڑ لوگوں کو انتہائی غربت سے نکالا تھا۔
 حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -