بھار ت، 2677ہلاکتیں، 3ریاستوں میں کورونا پابندیاں 14جون تک بڑھادیں 

بھار ت، 2677ہلاکتیں، 3ریاستوں میں کورونا پابندیاں 14جون تک بڑھادیں 

  

  نئی دہلی(آئی ا ین پی) بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 2 ہزار 677 افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ چھیالیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ایک ہی روز میں وباء سے متاثرہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ اٹھاسی لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ تامل ناڈو، ہماچل پردیش اور گووا میں کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں 14 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

بھارت کورونا ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -