دانشمندانہ پالیسیوں سے پاکستانی معیشت بحال رہی، شرح نمو 4فیصد رہنے کاامکان: فوربز

دانشمندانہ پالیسیوں سے پاکستانی معیشت بحال رہی، شرح نمو 4فیصد رہنے کاامکان: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(اے پی پی)امریکہ کے معروف بزنس میگزین فوربز نے کورونا وائرس کی عالمگیروبا سے نمٹنے اورپاکستانی معیشت کے استحکام اوربڑھوتری کیلئے حکومت کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعہ پاکستان اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب رہا ہے، پاکستان کی معیشت کی بڑھوتری کی شرح 4فیصد تک رہنے کاامکان ہے، کورونا وباء کی کامیاب مینجمنٹ اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی جیسا کہ 4 فیصد کی جی ڈی پی نمو سے ظاہر ہے،پاکستان کی بڑھوتری کی صلاحیت اور اچھی سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرنے کی غماز ہے۔میگزین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہاہے کہ ایسے وقت میں جب امریکہ اور ہندوستان جیسے ممالک کو بھی کورونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے میں دشواری کا سامنا ہے اس صورتحال میں پاکستان اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب رہا ہے، جو توقع ہے کہ 2021ء میں ابتدائی تخمینوں سے تجاوز کر کے، تقریبا 4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔رپورٹ کے مطابق  خدمات کا شعبہ جس کے بارے میں پیش گوئی کی گئی  کہ وہ 2020-2021ء  میں 4.43 فیصد کی شرح  سے ترقی کرے گی، اس کا مجموعی ترقی میں ترقی میں اہم حصہ ہے  یہ یقینی طور پر پاکستان جیسے ملک کے لئے قابل ذکر ہے جو اپنے خدمات کے شعبے کو وسعت دینے میں کامیاب ہورہا ہے۔  زرعی شعبے کی نمو کا اندازہ شرح 2.77 فیصد  جبکہ صنعتی شعبے کی 3.57 فیصد ہے۔ 
فوربز

مزید :

صفحہ اول -