بجٹ میں تنخواہیں الاؤنسز بڑھائینگے، عوامی شکایات کاازالہ نہ کرنیوالے افسروں کو گھر جانا ہوگا: فردوس

بجٹ میں تنخواہیں الاؤنسز بڑھائینگے، عوامی شکایات کاازالہ نہ کرنیوالے ...

  

سیالکوٹ (بیورورپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بجٹ میں الاؤنسز،تنخواہیں بڑھارہی ہے،اپوزیشن عوام کوگمراہ کرنے میں مصروف ہے،یہ قومی خزانے کوچونالگانے والی حکومت نہیں ہے،عوامی شکایات کاازالہ نہ کرنے والے افسران کوگھرجانا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ حکومت انڈسٹریل زون بناکردنیاکوپاکستان کے ساتھ جوڑنے جارہی ہے،سیاحت کے فروغ سے پاکستان کامثبت تشخص اجاگرکرناہے۔اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ موجودہ اپوزیشن ذہنی پستی کی نئی حدوں کو چھوتی نظر آرہی ہے، کپتان کی قیادت میں معاشی و سفارتی محاذ پر ملنے والی تاریخی کامیابیاں اپوزیشن کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے،کرپٹ اپوزیشن ٹولہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے،عوام کرپٹ اپوزیشن ٹولے کے جھانسوں سے بہت دور جاچکے۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -