وفاقی بجٹ 11،پنجاب14،سندھ15 کے پی کا18 جون کوپیش کیا جائیگا

وفاقی بجٹ 11،پنجاب14،سندھ15 کے پی کا18 جون کوپیش کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وفاق اور صوبوں نے بجٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا، وفاقی حکومت اپنا بجٹ 11 جون کو پیش کرے گی، بجٹ وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کریں گے۔پنجاب کا بجٹ 14 جون کو وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت پیش کریں گے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ کی تاریخ 15 جون دی گئی ہے۔ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے 18 جون کو صوبے کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔وفاق اور صوبوں کی جانب سے اعداد و شمار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ  وفاق اور صوبوں کی جانب سے پیش کردہ بجٹ عوامی ہوں گے۔قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس حوالے سے تمام اراکین اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
بجٹ 

مزید :

صفحہ اول -