مضاربہ المالی کا آئی پی او سپورٹ فنڈقائم کرنے کا اعلان 

      مضاربہ المالی کا آئی پی او سپورٹ فنڈقائم کرنے کا اعلان 

  

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)بنک الاسلامی مضاربہ انوسٹمنٹ لمیٹڈ کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کے بعد آفتاب احمد چودھری نے آئی پی او کمپنیوں کو معیاری مالیاتی مشیروں کی فراہمی اور آئی پی او اخراجات کی ادائیگی میں مدد دینے کیلئے آئی پی او سپورٹ فنڈکے نام سے فنڈ قائم کرنے کابتاتے ہوئے کہاکہ اس فنڈ کا مقصد آئی پی او مارکیٹ کو متحرک کرنا ہے تاکہ نئی کمپنیاں دستیاب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بنک الاسلامی مضاربہ انوسٹمنٹ لمیٹڈ کو جلد ہی ایسٹ پلیکس مضاربہ انوسٹمنٹ لمیٹڈ کا نیا نام دے دیا جائیگا۔آفتاب احمد نے بتایا آئی پی او مارکیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو صرف گنتی کی 550 کمپنیوں پر مشتمل ایک تنگ سپلائی لائن سے نمٹنا پڑا ہے، جن میں سے تقریبا 120 کے قریب کمپنیاں ڈیفالٹر ہوچکیں جبکہ باقی کی تقریبا 50 کمپنیاں ایسی پوزیشن میں ہیں کہ ان کی واپسی ممکن نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی او سپورٹ فنڈ کا مقصد ایک ایسی پرکشش پیشکش ہے جس سے نئی کمپنیوں کو ایسے حالات میں آئی پی او کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے کچھ رقم ڈالنے کی فکر نہ کرنا پڑے جب انہیں گروتھ فنانس کی اشد ضرورت ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی او کے6سے 7فیصد فنڈز چونکہ مارکیٹ سے جمع ہوتے ہیں اور ان میں سے زیادہ ترمارکیٹ کو متحرک کرنے کے مختلف مراحل میں خرچ کرنا ہوتے ہیں ہے اس لئے بہت سی کمپنیاں اس طرح کے اخراجات پرمبنی فنانس پر اعتماد کرتی ہیں۔ آفتاب احمد نے کہا کہ اسی وجہ سے ہی آئی پی او سپورٹ فنڈ کا تصور کیا پیش کیا گیا ہے، جو شریعت اور ریگولیٹری منظوری کے بعد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر فنڈ کا سائز 100ملین روپے رکھا گیا ہے، جس میں مستقبل کی طلب کے پیش نظر مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فنڈ زکی مزید تفصیلات بتاے ہوئے آفتاب احمد چودھری نے بتایا کہ کسی بھی آئی پی او بنانے والی کمپنی جس کو اپنے آئی پی او پروسیس کے اخراجات کی ادائیگی کیلئے مالیات کی ضرورت ہوتی ہے اس کو ڈیجیٹل کسٹوڈین کمپنی کے ساتھ کسٹوڈین انتظام میں اس کی ایکویٹی کا پانچ سے بیس فیصد کے درمیان رکھنا ہو گا مطلوبہ ایکویٹی کی جگہ پر موڈم کمپنی کیلئے ایک آئی پی او سپورٹ فنڈ کا نشان لگایا جائے گا، اور آئی پی او سپورٹ فنڈ میں مختص رقم اور متحرک اخراجات کی ادائیگی شروع کرے گا۔ استعمال شدہ آئی پی او سپورٹ فنڈ کی ادائیگی کمپنی کے آئی پی او سے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ضروری قانونی اور شرعی جائزہ لینے کے بعد آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسکا آغاز متوقع ہے۔

آئی پی او سپورٹ فنڈ

مزید :

صفحہ اول -