رواں سال بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،تابش گوہر 

 رواں سال بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،تابش گوہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے کہاہے بجلی کے جب دام بڑھتے ہیں تو چوری بھی بڑھ جاتی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے رواں سال بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی جا ئیں، شاید اکتوبر میں کچھ پیسے بڑھانے پڑھ جائیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہماری پوری کوشش ہے گردشی قرضوں میں اضافہ نہ ہواو ر اس کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ہمسائیہ ملک سے کم ہے، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا تو ہمیں بھی قیمتوں پر نظر ثانی کر نا پڑیگی۔ پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17فیصدہے، مہنگائی کم کر نے کیلئے اس پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔ بجلی کے جب دام بڑھتے ہیں تو چوری بھی بڑھ جاتی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے رواں سال بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں تاہم شاید اکتوبر میں کچھ پیسے بڑھانے پڑ جائیں۔ آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانا ملک کے مفاد نہیں۔
تابش گوہر

مزید :

صفحہ اول -