معاون خصوصی امین اسلم کی اپوزیشن  کو ”میثاق ماحولیات“ کی دعوت

   معاون خصوصی امین اسلم کی اپوزیشن  کو ”میثاق ماحولیات“ کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں باقی معاملے پر سیاست کریں مگر ماحولیات کے معاملے پر سیاست نہ کریں۔،انہوں نے اپوزیشن کی جماعتوں کو پیشکش کی کہ وہ ماحولیات کے معاملے پر سیاست نہ کریں بلکہ آگے بڑھ کر ”میثاق ماحولیات“پر چلیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک امین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی گرین پالیسیوں کو دنیا نے تسلیم کیا، پاکستان صرف 2 سے تین سال کے دوران ماحولیات کے نقشے پر ایک بڑی طاقت بن کر ابھرا ہے کیونکہ دنیا کے بڑے بڑے ممالک نے وہ اقدامات نہیں کیے مگر عمران خان نے وہ کام کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت سے میثاق ماحولیات کریں اور ماحولیات کے علاوہ باقی معاملات پر سیاست کریں، ہمیں آنے والی نسلوں اور ملک کی بقا ء کے حوالے سے اپنا عزم دکھانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید کے باوجود ہماری نیت صاف تھی، ہم نے نیک نیتی کے ساتھ پاکستان کے مستقبل کے لیے کام کیا، وزیراعظم عمران خان آئندہ الیکشن کے بارے میں نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے سوچ رہے ہیں۔
’میثاق ماحولیات

مزید :

صفحہ اول -