دلیپ کمار طبیعت خراب ہونے  پر ایک بار پھر ہسپتال داخل

دلیپ کمار طبیعت خراب ہونے  پر ایک بار پھر ہسپتال داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو 6 جون کو سانس لینے میں مشکلات کے باعث ایک بار پھر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں دلیپ کمار کو اتوار کی صبح اس وقت داخل کرایا گیا جب لیجنڈ اداکار کی جانب سے سانس لینے میں مشکلات کی شکایت کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پارکر نے بتایا 'دللیپ کمار کو آکسیجن سپورٹ فراہم کی گئی ہے، ان میں پھیپھڑوں میں پانی بھرنے کی تشخیص ہوئی جس کے ساتھ خون میں آکسیجن کی سطح بھی کم ہوگئی تھی۔ڈاکٹر نے بتایا کہ اب ان کی حالت بہتر ہے اور وہ آئی سی یو میں نہیں، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ان کو 2 سے 3 دن میں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔
دلیپ کمار

مزید :

صفحہ اول -