بجٹ میں کاروبار زندگی سے جڑے طبقے کو ریلیف دیا جائے،اظہر عباس

 بجٹ میں کاروبار زندگی سے جڑے طبقے کو ریلیف دیا جائے،اظہر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صدر صدیق ٹریڈ سنٹر گلبرگ سید اظہر عباس شاہ نے کہا ہے کہ بازاروں مارکیٹوں میں ہفتہ کے روز کاروباری سرگرمیوں کی بحالی تاجر کمیونٹی کو دگرگوں حالات سے نکالنے کیلئے انتہائی ناگزیر ہے ۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں کاروبار زندگی سے جڑے طبقے کو ریلیف دیا جائے۔ تاجر برادری بازار مارکیٹیں کاروباری سرگرمیوں کے امور میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ذمہ داری اور احساس کا عملی اظہار کررہے ہیں۔

 حکومت تاجروں کے کاروبار بحران کی زد سے نکالنے کیلئے ہفتہ کو چھٹی کی بجائے کاروباری معمولات کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں تاجر برادری امید رکھتی ہے کہ حکومت مہنگائی اور ٹیکسوں کے بھاری بھرکم بوجھ میں کمی لے کر آئے گی۔