حکومت کے عوام دوست منصوبے عوامی حلقوں میں سراہے جا رہے ہیں: ڈاکٹر امجدعلی 

حکومت کے عوام دوست منصوبے عوامی حلقوں میں سراہے جا رہے ہیں: ڈاکٹر امجدعلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے عوام دوست منصوبے عوامی حلقوں میں سراہے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ محمود خان اور ان کی ٹیم ممبران عوامی اور اجتماعی منصوبوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، شموزئی سوات کے لوگوں کے مطالبہ پر ان کیلئے جناز گاہ کے قیام کا وعدہ آج پورا ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے اتوار کے روز گاؤں خزانہ شموزئی سوات میں جناز گاہ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ حسب وعدہ اہل علاقہ اور خاص طور پر دور دراز کے پسماندہ دیہاتوں کیلئے بجلی فراہمی، صاف پانی، سڑکیں، گلیوں و گزرگاہوں کی پختگی، سمیت بہتر تعلیم و صحت سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کا مقصد محرومیاں ختم کرنا جبکہ عوام کو سہولیات و آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوامی و اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی بدولت مادی ترقی سمیت وہاں کے غریب عوام کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں جبکہ وہاں کے عوام کی سماجی زندگی بہتر ہونے اور ان میں ایک ذمہ دار شہری اور اپنے اپنے فرائض کے انجام دہی کیلئے احساس بھی بڑھتا ہے۔