عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائیگا‘ عارف احمدزئی

عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائیگا‘ عارف احمدزئی

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)موجودہ حکومت عوام کو بنیادی حقوق ان کے دہلیز پر پہنچا رہی ہیں۔ تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریگی۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی مشیر برائے معدنیات عارف احمد زئی نے یونین کونسل حاجی زئی میں ماہزارہ ویلج کونسل کا افتتاح کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شبیر حسین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید فہد افتحار، صدر سیکرٹری ایسوسی ایشن سنگین شاہ، سپروائزر تحصیل شبقدر سہیل اختر، سپروئزر چارسدہ اقبال خان، سیکرٹری محسن احسان، جمروز خان سمیت کثیر تعداد میں مقامی شہری و عمائدین موجود تھے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ ماہزارہ ویلج کونسل علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمار ا مذہب ہمیں صفائی کا درس دیتا ہے اس لئے حکومت کے صفائی مہم میں عوام بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم پندرہ روز تک جاری رہے گا اور اس سلسلے میں گلی کوچوں کی صفائی کے ساتھ ٹی ایم اے اہلکار ندی نالوں کی صفائی بھی یقینی بنائے گے۔ اس موقع پر اے ڈی لوکل گورنمنٹ شبیر حسین نے کہا کہ ماہزارہ ویلج کونسل علاقے کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل کرے گی۔ اور شہریوں کو اپنے ہی علاقے میں ویلج کونسل سے وابستہ مسائل حل کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل میں عملہ ہمہ وقت علاقے کے مسائل اور درپیش ضروریات کو پورا کرے گی۔ اس موقع پر صفائی مہم کے حوالے سے ایک وآک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی قیادت صوبائی مشیر عارف احمد زئی نے کی جبکہ وآک میں شہریوں کے علاوہ اے اے سی فہد افتحار، اے ڈی لوکل گورنمنٹ شبیر حسین، خاجی شاہد اللہ اور عطاء اللہ خان مردانہ سمیت کثیر تعداد میں مقامی شہریوں نے شرکت کی۔ وآک کا مقصد شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -