سیاسی جماعتیں کورونا صورتحال پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں،سعید غنی

 سیاسی جماعتیں کورونا صورتحال پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آئی این پی) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی  نے کہا  ہے کہ  سیاسی جماعتیں کورونا صورت حال پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، ہمارا ٹارگٹ تین ماہ میں ایک کروڑ 80 لاکھ لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں اور خود کو ویکسینیٹ کروائیں۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کراچی کے علاقے بہادر آباد کے نجی ہسپتال میں بھی کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کردیا، میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ عوامی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت سندھ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ہمارا ٹارگٹ تین ماہ میں 18 ملین لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے۔ سعید غنی نے کہا عوام کو زیادہ سے زیادہ ویکسینیٹ کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹرز سے بھی کام لے رہے ہیں، ہم مربوط حکمت عملی کے تحت کراچی میں ویکسینیشن کے عمل کو بڑھارہے ہیں عوام کو ساتھ دینا چاہئیے۔
سعید غنی