تحصیل رستم میں غیر ضروری اور خود ساختہ سپیڈ بریکرز کیخلاف آپریشن کا آغاز
رستم (تحصیل رپور ٹر)ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی، تحصیل رستم میں غیر ضروری اور خود ساختہ سپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا، مختلف شاہراہوں پر سپیڈ بریکرز مسمار کردئیے گئے تحصیل رستم میں جگہ جگہ غیر ضروری اور خود ساختہ سپیڈ بریکرز کی بھرمار کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مردان کے واضح احکامات اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رستم گل نواز آفریدی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تحصیل بھر میں ناجائز اور خود ساختہ سپیڈ بریکرز ہٹانے کے مہم کا آغاز کردیا، اور ساتھ ہی سرکاری حدود میں ناجائز تجاوزات بھی مسمار کردئیے کامیاب آپریشن کے بعد اسسٹنٹ کمشنر گل نواز آفریدی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کافی دنوں سے عوامی حلقوں کی جانب سے خود ساختہ اور غیرقانونی سپیڈ بریکرز کے شکایات موصول ہورہی تھی، جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیکر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خود غیر ضروری سپیڈ بریکرز ہٹائے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔