تفریح کیلئے صوابی آنیوالے  نوجوان موبائل اور نقدی سے محروم

تفریح کیلئے صوابی آنیوالے  نوجوان موبائل اور نقدی سے محروم

  

صوابی(بیورورپورٹ)صوابی میں واقع سٹیفا نہر سے لطف اندوز ہونے کے لئے پشاور سے آنے والے نوجوانوں کو نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز پشاور کے تین نوجوان محمد کاشف، محمد عثمان اور وقار سٹیفا نہر میں نہا نے کے لئے پشاور سے صوابی آئے تھے جب وہ تینوں نہر کے ٹھنڈ ے پانی میں نہا رہے تھے تو اس دوران نامعلوم چوروں نے نہر کے کنارے پڑے ان کے قمیصوں سے مبلغ پچیس ہزار روپے نقد کے علاوہ موبائل سیٹ اور شناختی کارڈ ز لے اُڑے۔ صوابی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -