تخت بھائی کے پہاڑی پر گاڑی بابا مقبرہ کی اطراف میں آگ بھڑک اُٹھی

تخت بھائی کے پہاڑی پر گاڑی بابا مقبرہ کی اطراف میں آگ بھڑک اُٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)تخت بھائی کے پہاڑی پر گاڑی بابا مقبرہ کی اطراف میں آگ بھڑک اُٹھی۔ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 فائرفائیٹرز ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی  آگ پر جلد قابو پانے کیلئے ریسکیو1122 کے 10 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہے۔آگ کے پھیلاؤ اور شدت زیادہ ہونے کی صورت میں ریسکیو1122 کے مزید جوانوں کو طلب کر لیا جائے گا۔بروقت کاروائی کی وجہ سے آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔