سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے مقبول اعوان

     سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے مقبول اعوان

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)آ؛ل ٹرانسپورٹ یونین جنوبی اضلاع کے صدر ملک مقبول زمان اعوان نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ایمرجنسی میں ان کال میڈیکل ڈاکٹرز کال کے باوجود مریضوں کے چیک اور علاج کیلئے نہیں آتے اور مریضوں کو باہر پرائیویٹ خلینک میں جانے پر مجبور کیا جاتا ہے اسی طرح ہسپتال میں موجود ادیات کے علاوہ غیر ضروری نسخے تجویز کئے جاتے ہیں اور رات کے وقت ہسپتال جونیئر ڈاکٹروں اور نرسوں وپیرا میڈیکس کے ذریعے چلایا جاتا ہے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکایات کرنے پر ڈاکٹروں کی کمی کا بہاناہ بنایا جاتا ہے اگر واقعی ڈاکٹروں کی کمی ہے تو غکومت ڈاکٹروں کی کمی پوری کیوں نہیں کرتی اور جو دستیاب ڈاکٹرز ہیں وہ ڈیوٹی کیوں نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمما مریضوں کوصرف ایک ہی قسم کی ادویات دی جاتی ہے اور ایک ہی قسم کے ڈرپ وانجکشن لگائے جاتے ہیں لہذا صحت کارڈ کے ذریعے اربوں روپے خرچ کرنے کے بجائے اگر یہ اربوں روپے ہسپتالوں میں ادویات اور سہولیات سمیت ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے پر خرچ کئے جائیں تو غریب عوام کو پرائیویٹ کلینکس میں ڈاکٹروں کی لوٹ مار سے بچایا جاسکتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -