پاکستان کے علاوہ پوری دنیا سے پولیو مہم کا خاتمہ ہو چکا‘ گلزار حسین

پاکستان کے علاوہ پوری دنیا سے پولیو مہم کا خاتمہ ہو چکا‘ گلزار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوارڈینیٹر ای پی ائی شانگلہ گلزارحسین نے کہا ہے کہ شانگلہ میں پیر سے شروع ہونے والی ا نسدادِپولیو کایہ مہم کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور اس ہم میں پانچ سال سے کم 174673 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے گے،پولیوفری شانگلہ کیلئے عوامی تعاؤن ناگزیر ہے اور انکی کامیابی کیلئے علماء،میڈیاسمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر اپنی قومی ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے۔شانگلہ میں پولیو مہم کے دوران والدین اپنے بچوں کو پولیا قطرے ضرور پلوائے تاکہ اس موضی مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم کے آغازپر بچے کو پولیو قطرے پلانے کے بعد میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔کوارڈینیٹر ای پی ائی شانگلہ گلزارحسین کا مزید کہناتھا کہ اس وقت پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں اب بھی یہ وائرس موجود ہے ہمیں اپنے آپ کو دنیا کے دیگر ممالک کے صف میں کھڑاکرنے کیلئے جھاں دیگر اقدامات اُٹھانے چاہئے وہاں بطور ذمہ دار شہری اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرو پلانے چاہئے جھاں یہ ایک قومی فریضہ ہے۔پولیو ٹیمیوں کیساتھ مکمل تعاؤن کی اپیل کرتے ہو ئے کوارڈینیٹر ای پی ائی شانگلہ گلزارحسین نے کہا کہ پانچ روزہ مہم میں عوام بڑچڑھ کر حصہ لے اور پولیو ٹیمون کی معانت کریں تاکہ وہ اپنے فرائظ کو بااحسن طریقے سے سرانجام دے۔پولیومہم کو کامیاب بنانے میں علماء کرام بھی عوام کو ترغیب دے تاکہ محکمہ صحت کو اس موضی مرض کو ختم کرنے میں آسانی ہو۔