بنوں‘ بیگم نسیم ولی خان کی یاد  میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد 

بنوں‘ بیگم نسیم ولی خان کی یاد  میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد 

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ککی کے زیر اہتمام سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں اے این پی ککی تحصیل کے کارکنوں اور عہدیداروں کے علاوہ ککی قومی سیاسی اتحاد اور ککی کے مشران نے بھی شرکت کی اس موقع پر ختم قرآن خوانی کی گئی اور خیرات تقسیم کی گئی بعد ازاں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ککی کے صدر وسابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر ملک شیروز خان،جنرل سیکرٹری تاج ملوک خان اور پی ایس ایف کے صدر صمد خان نے سابق صوبائی صدر نسیم ولی خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان کی سیاسی جدوجہد اور زندگی اے این پی کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے سیاست میں خواتین کیلئے راہ ہموار کی اور پاکستان کی پہلی منتخب رکن اسمبلی کا اعزاز حاصل کیا مشکل حالات میں انہوں نے نہ صرف پارٹی کی خدمت کی اور کارکنان کو منظم کیا بلکہ ڈکٹیٹروں کا بھی بھرپورمقابلہ کیااس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ کونسلر وتحصیل ککی کے صدر ملک شیروز خان نے کہا کہ تحصیل ککی کے عوام کو اپنے حقوق کیلئے متحد ہونا پڑیگا ورنہ حقوق سے محروم رہیں گے قوم کے ساتھ ہر دور میں مختلف روپ میں سیاستدانوں نے دھوکہ کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم سیاست سے بالاتر ہوکر قوم کے حقوق کی جنگ لڑیں اور ان مشکل حالات کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ککی قوم کو ہمیشہ دیوار سے لاگایا گیا ہے آج کے اس جدید دور میں بھی تحصیل ککی کے عوم پانی،بجلی،سڑکوں اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں اگر ہم نے اپنے آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دینا ہے تو یہی وقت ہے کہ ہم قومیت،سیاسی اختلافات اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے حقوق کیلئے میدان میں نکلیں۔اس موقع پر بیگم نسیم ولی خان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -