ٹانک‘ تحریک انصاف ساؤتھ ریجن کی کابینہ کا اجلاس

ٹانک‘ تحریک انصاف ساؤتھ ریجن کی کابینہ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف ساوتھ ریجن صدر شہباز گل شنواری اور جنرل سیکرٹری عمر آمین گنڈہ پور کے ہدایت پر آج تحریک انصاف ٹانک کے ضلعی سیکریٹریٹ میں ویلج سطح پر پارٹی کی تنظیم نو اور عہدیداروں کے انتخاب سے متعلق تحصیل صدر معین الدین گنڈہ پور کی صدارت میں تحصیل کابینہ کا اجلاس منعقدا ہوا پارٹی قیادت کے ہدایت پر ضلع بھر کے 70 ویلج کونسلز پر ضلعی صدر اور جنرل سیکریٹری کے مشاورت سے پی ٹی آئی عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں ابتدائی طور پر 11 جون سے سٹی ون اور سٹی ٹو سے 11 ویلج کونسلز سے عہدیداروں کا انتخاب کیا جارہا ھے جبکہ 70 ویلج کونسلز پر عہدیداروں کے تکمیل تک یہ عمل جاری رہے گا انشائاللہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف طاقت کے ساتھ ابھرے گی۔