دریائے سندھ میں ڈوبنے والے قومی وطن پارٹی کے کارکن محمد اسماعیل کی لاش نکال لی گئی
صوابی(بیورورپورٹ)دریائے سندھ میں ڈوبنے والے قومی وطن پارٹی کے کارکن محمد اسماعیل کی لاش نکالی گئی۔تفصیلات کے مطابق محمد اسماعیل سکنہ باجا تین دن قبل بٹاکڑہ کے مقام پر دریائے سندھ میں نہا رہے تھے کہ اچانک پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم نے اطلاع ملتے ہی لاش کونکالنے کے لئے آپریشن شروع کر دی تاہم تیسرے دن اس کی لاش پانی سے نکالی گئی بعد ازاں گذشتہ شب ان کے آبائی قبرستان واقع موضع باجا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔