تخت بھائی کے علاقہ ساڑو شاہ میں 26 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں تبدیل 

تخت بھائی کے علاقہ ساڑو شاہ میں 26 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں تبدیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)تخت بھائی کے علاقہ ساڑو شاہ میں 26 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں تبدیل  ہوگئے۔۔ فریقین نے ہزاروں افراد کی موجودگی میں قران پاک پر حلف لیکر ائندہ کے لئے بھائیوں جیسی  زندگی گزارنے کا عہد کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے۔جس سے پورے علاقے خوشی کی لہر دوڑ  گئے-تفصیلات کے مطابق علاقے کے بااثر خاندان فریق اول احمد خان۔ وغیرہ فریق دوئم تاج محمد مرحوم۔علی احمد۔ وغیرہ کے درمیان سال 1995سے دشمنی  چلی آرہی تھی۔اخر کار پیر طرقت پیر عظمت خان باچہ کی سربراہی میں فریقین کی باہمی رضامندی سے گرینڈ جرگہ تشکیل دیا-جس کے جرگہ ممبران میں  پیر عظمت خان باچہ چارسدہ-پیر مصری باچہ پیر آباد -ایاز خان  ماندوری (آفضل آباد)۔ حاجی شیر زادہ خان تخت بھائی- نثار خان ماندوری (آفضل آباد)  -سید نبی خان گڑھی۔ولی محمد۔شمشیر خان خان گڑھی -جبکہ اس موقع پرسابق ایس پی گل نواز خان۔میاں طاہر ایڈوکیٹ۔ موجود تھے۔طویل جدو جہد  کے بعد راضی نامے کی کوشیشیں بار اور ثابت ہوئی۔راضی نامے کی پر وقار تقریب زیر صدارت پیر طریقت پیر عظمت خان باچہ  مرکزی جامع مسجد ساڑو شاہ میں منعقد ہوئی۔جسمیں ہزاروں افراد کی موجودگی میں فریقین نے قران پاک پر حلف لیکر ایک دوسرے کو دل سے معاف کردیا۔ایک دوسرے سے بغلگیر ہوکر ائندہ کیلئے بھائیوں جیسی زندگی گزارنے کا عہد کرتے ہوئے جرگہ مشران کا شکریہ ادا کیا۔جرگہ مشران اور علاقے کے عمائدین نے پرامن طریقے سے کامیاب راضی نامے پر فریقن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے علاقے میں خوشی کی لہردو ڑ  گئے-